آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت کے بعد سرفراز مزید بہتری کیلئے بے چین
کراچی(آئی این پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹیسٹ ٹیم 2015 میں شامل کیے گئے پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد اس اعزاز پر بے انتہا خوش ہیں اور کارکردگی میں مزید بہتری لانے کیلئے بے چین اور پر عزم ہیں۔ سرفراز کے علاوہ یونس خان اور لیگ اسپنر یاسر شاہ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
جبکہ اس ٹیم کے کپتان انگلینڈ کے الیسٹر کک ہیں۔