انگلینڈ کیخلاف ناقص کاکردگی پر افسوس ہے، وقاریونس
لاہور( سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہاہے کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیم توقع کے مطابق کارکردگی نہیں دکھا سکی جس پر افسوس ہے، محمد عامر کو دوبارہ قومی کرکٹ ٹیم میں موقع دینے پر کوئی حرج نہیں ہے۔دورہ انگلینڈ کی غلطیاں بھارت کے خلاف سیریز میں دہرائی نہیں جائیں گے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کیخلاف زیادہ بہتر کارکردگی دکھا سکتی تھی۔ کھلاڑیوں کی انجریز نے بھی ٹیم کی کارکردگی کو متاثر کیا۔ انہوں نے ٹی ٹوینٹی سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر افسوس کا اظہار کیا اور ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی ٹیم میں ٹیسٹ کے مقابلے میں نئے اور کم تجربہ کار کھلاڑی تھے ، نئے کھلاڑیوں کو ٹیم میں ایڈجسٹ ہونے میں وقت لگتا ہے۔ محمد عامر کی قومی ٹیم میں شمولیت کے بارے میں سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ محمد عامر اپنی سزا کاٹ چکے ہیں اور ان کو ٹیم میں لئے جانے پر کوئی حرج نہیں ہے۔ انہوں نے انگلینڈ کیخلاف پاکستانی ٹیم کی غلطیاں پاک بھارت سیریز میں نہ دہرائے جانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔