فیفاکرپشن اسکینڈل ،مزید ایک درجن افراد پر فرد جرم کا امکان

فیفاکرپشن اسکینڈل ،مزید ایک درجن افراد پر فرد جرم کا امکان

زیورخ/نیو یارک(آئی این پی)فٹبال کی عالمی تنظیم( فیفا) میں کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں مزیدگرفتاریاں کی گئی ہیں اور مزید ایک درجن سے زائد افراد پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔ایک امریکی اخبارکے مطابق زیوریخ میں فٹبال کرپشن کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتاریوں کا نیاسلسلہ شروع ہوا ہے،پولیس نے ایک بار پھر اسی ہوٹل سے گرفتاریاں کی ہیں جہاں سے وہ مئی میں فیفا کے آفیشلز کو حراست میں لے چکی ہے،اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس بات کا امکان ہے کہ ایک درجن سے زائدافراد پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔دوسری جانب سوئیزرلینڈ حکام نے فیفا کے دو حکام کی لاکھوں ڈالرز رشوت لینے کی تصدیق بھی کر دی ہے،جبکہ وہاں کی وزارت انصاف کا کہنا ہے کہ فیفا کے دونوں اعلیٰ عہدیداروں نے لاطینی امریکا میں ہونے والے میچز اور ورلڈ کپ کوالیفائرز کے مارکیٹنگ حقوق بیچنے میں رشوت لی تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی