نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ10 دسمبر سے شروع ہوگا

نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ10 دسمبر سے شروع ہوگا

ڈونیڈن (اے پی پی) نیوزی لینڈ اور سری لنکن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 10 دسمبر سے ڈونیڈن میں شروع ہوگا۔ سری لنکن ٹیم ان دنوں نیوزی لینڈ کے دورہ پر ہے اور وہ اس دوران میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 10 دسمبر سے ڈونیڈن میں شروع ہو گا اس کے بعد دونوں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ 18 سے 22 دسمبر تک کھیلا جائے گا، سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر، دوسرا میچ 28 دسمبر، تیسرا میچ 31 دسمبر، چوتھا میچ 2 جنوری جبکہ پانچواں اور آخری میچ 5 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 7 جنوری جبکہ دوسرا اور آخری میچ 10 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

 

مزید : کھیل اور کھلاڑی