ٹور میچ،کرکٹ آسٹریلیا الیون نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 245 رنز بنالئے

ٹور میچ،کرکٹ آسٹریلیا الیون نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 245 رنز بنالئے

برسبین (اے پی پی) کرکٹ آسٹریلیا الیون نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹور میچ کے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں پر 245 رنز بنا لئے تھے اور اسے مہمان ٹیم کے خلاف 2 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے، جیک کارڈر 58 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان جمی پیئرسن 42 اور میتھیوشارٹ 26 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ قبل ازیں ویسٹ انڈین ٹیم پہلی اننگز میں 243 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ ڈیرن براوو 51 رنز بنا کر نمایاں رہے، سیمن میلنکو نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جمعرات کو برسبین میں جاری ٹور میچ کے دوسرے روز ویسٹ انڈین ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 243 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، ڈیرن براوو 51 رنز بنا کر نمایاں رہے،۔

سیمن میلنکو نے 5 وکٹیں حاصل کیں، جواب میں کرکٹ آسٹریلیا الیون نے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں پر 245 رنز بنا لئے تھے اور اسے ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے، جیک کارڈر 58 رنز بنا کر نمایاں رہے، پیئرسن 42 اور میتھیوشارٹ 26 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ جیسن ہولڈر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی