بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں آج اور کل کوئی میچ نہیں کھیلا جائے گا
چٹا گانگ(اے پی پی) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں آج اور کل آرام کا دن ہے اور ان دو دنوں میں کوئی میچ نہیں کھیلا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق بی پی ایل کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ بنگلہ دیش میں جاری ہے جس میں دنیا کرکٹ کے نامور کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ میگا ایونٹ میں آج اور کل کوئی میچ نہیں کھیلا جائیگا۔ ایونٹ میں 6 دسمبر کو دو میچ کھیلے جائینگے اور پہلا میچ سلہٹ سپر سٹارز اور بریسال بلز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ دوسرے میچ میں رنگپور رائیڈرز اور ڈھاکہ ڈائنامائٹس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں میچز ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم، چٹا گانگ میں کھیلے جائیں گے۔