سری لنکن ٹیم نیوزی لینڈ بورڈ پریذیڈنٹ الیون کے خلاف مشکلات کا شکار

سری لنکن ٹیم نیوزی لینڈ بورڈ پریذیڈنٹ الیون کے خلاف مشکلات کا شکار

کوئنزٹاؤن (اے پی پی) نیوزی لینڈ بورڈ پریذیڈنٹ الیون اور سری لنکا کے درمیان شروع ہونے والا تین روزہ میچ کے پہلے دن کا کھیل بارش سے متاثر ہوا، سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں مشکلات سے دوچار ہے اور اس کی 40 اوورز میں 97 رنز پر آدھی ٹیم آؤٹ ہو گئی ہے، دیمتھ کرونارتنے 49 رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں، کوسل مینڈس 13، جایا سندیرا 21، کتھروون وتنگھے 4، دنیش چندیمل صفر اور کپتان اینجیلومیتھیوز 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ٹم جونسٹن نے 3 اور نیل واگنر نے 2 وکٹیں حاصل کیں موجودہ صورتحال کے مطابق نیوزی لینڈ بورڈ پریذیڈنٹ الیون کی پوزیشن میچ میں مضبوط نظر آرہی ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی