نیشنل ویمن سائیکلنگ چیمپئن شپ ،ٹیموں کی آمد آ ج سے شروع

نیشنل ویمن سائیکلنگ چیمپئن شپ ،ٹیموں کی آمد آ ج سے شروع

اسلام آباد (این این آئی)گیارہویں نیشنل ویمن سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے ٹیموں کی آمد کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ کے مطابق 11 ویں نیشنل ویمن سائیکلنگ چیمپئن شپ 6 سے 8 دسمبر تک لاہور میں کھیلی جائے گی جس میں چاروں صوبے، اسلام آباد، فاٹا، آرمی، سوئی سدرن گیس اور واپڈا کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا، آرمی، سوئی سدرن گیس کی ٹیمیں لاہور میں تربیت حاصل کر رہی ہیں جبکہ باقی ٹیمیں اپنے اپنے شہروں میں تیاری کر رہی ہیں، ایونٹ میں شرکت کیلئے وہ 4 دسمبر کو لاہور کیلئے روانہ ہوں گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی