کینین ایتھلیٹکس کے صدر سمیت تین اعلی حکام عبوری طور پر معطل

کینین ایتھلیٹکس کے صدر سمیت تین اعلی حکام عبوری طور پر معطل

پیرس (اے پی پی) انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ایتھلیٹکس فیڈریشن (آئی اے اے ایف) ایتھکس کمیشن نے کرپشن اور ڈوپنگ کو کنٹرول کرنے میں ناکامی کے باعث کینین ایتھلیٹکس کے صدر سمیت تین اعلی حکام کو عبوری طور پر معطل کر دیا۔ آئی اے اے ایف ایتھکس کمیشن کے مطابق کھیل کی سالمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے تینوں آفیشلز پر ابتدائی طور پر 180 دن کی پابندی عائد کی گئی ہے، ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور قصوروار ثابت ہونے کے بعد ان کے خلاف حتمی کارروائی کی جائے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی