سوئمنگ ٹیم سیف گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، کوچ محمد سلیم

سوئمنگ ٹیم سیف گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، کوچ محمد سلیم

اسلام آباد(اے پی پی) قومی سوئمنگ ٹیم کے کوچ محمد سلیم نے کہا ہے کہ قومی سوئمنگ ٹیم سیف گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں پاکستان سوئمنگ فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے جاری ہے۔ کھلاڑیوں کی تربیت کے دوران اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا سیف گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی سوئمنگ ٹیم کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں جاری ہے اور تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے18 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جن کا تعلق پاکستان واپڈا، پاکستان آرمی، پنجاب، سندھ سے ہے اور یہ کھلاڑی دو سیشن میں بھر پور محنت کر رہے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی