مصروفیات، برینڈن میکولم بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ سے دستبردار

مصروفیات، برینڈن میکولم بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ سے دستبردار

ویلنگٹن (اے پی پی) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور جارح مزاج بلے باز برینڈن میک کولم انٹرنیشنل مصروفیات کے باعث رواں برس شیڈول بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ سے دستبردار ہو گئے۔ برسبین ہیٹ نے ان کی جگہ ویسٹ انڈین بلے باز لینڈل سیمنز کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔ بگ بیش کا آغاز 17 دسمبر سے ہو گا جبکہ اس عرصے کے دوران نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ میک کولم نے جون میں برسبین ہیٹ سے تین سالہ معاہدہ کیا تھا تاہم قومی فریضہ انجام دینے کی خاطر انہوں نے لیگ سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔ برسبین ہیٹ کے حکام نے ان کی جگہ ویسٹ انڈین بلے باز لینڈل سیمنز کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔

، سیمنز اور بدری ہیٹ کے سکواڈ میں دو غیرملکی پلیئر ہوں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی