آئی پی ٹی ایل،جوکووچ آرام کی غرض سے لیگ سے دستبردار ہو گئے
کوبے ۔ (اے پی پی) سربین سٹار اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ آرام کی غرض سے انٹرنیشنل پریمیئر ٹینس لیگ (آئی پی ٹی ایل) کے دوسرے سیزن سے دستبردار ہو گئے جوکووچ نے اپنے بیان میں کہا کہ آئی پی ٹی ایل کا ابتدائی سیزن ان کیلئے بہترین رہا تھا لیکن اس بار مسلسل ایونٹس کھیل کر وہ تھک گئے ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے ایونٹ سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے لیکن جلد واپسی ہوگی، سنگاپور نے ان کی دستبرداری کے بعد اینڈی مرے اور سٹانسلاس واورینکا کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔