ورلڈ ہاکی لیگ فائنل،آسٹریلیا اور ہالینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

ورلڈ ہاکی لیگ فائنل،آسٹریلیا اور ہالینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

رائے پور (اے پی پی) ایف آئی ایچ ورلڈ ہاکی لیگ فائنل میں عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور ہالینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ رائے پور، بھارت میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل میچ میں ہالینڈ کی ٹیم نے شاندار کھیل کی بدولت کینیڈا کو 2-0 گولز سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، فاتح ٹیم کی جانب سے جونکر اور بوونڈرٹ نے گول سکورز کئے، دوسرے کوارٹر فائنل میں آسٹریلوی ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جرمنی کو ایک کے مقابلے میں 4 گولز سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی، فاتح ٹیم کی طرف سے ہوورڈ، ڈیوائر، ڈاؤسن اور ٹرنر نے گولز کئے جبکہ جرمنی کی جانب سے میچ کا واحد گول روہر نے کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی