بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ 17 دسمبر سے آسٹریلیا میں شروع ہوگی

بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ 17 دسمبر سے آسٹریلیا میں شروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (اے پی پی) کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) کے مطابق بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ 17 دسمبر سے آسٹریلیا میں شروع ہوگی۔ کرکٹ آسٹریلیا نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ کئی آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹرز ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول پہلے اور دوسرے ٹیسٹ کے درمیان میں بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ کیلئے دستیاب ہوں گے۔ بگ بیش کا آغاز 17 دسمبر سے ہو گا اور ٹیسٹ میچز کے درمیان زیادہ گیپ ہونے کی وجہ سے ٹیسٹ سکواڈ کے کئی پلیئرز کو لیگ کیلئے ریلیز کر دیا جائے گا البتہ فاسٹ باؤلرز لیگ میں حصہ نہیں لیں گے کپتان سٹیون سمتھ، جوبرنز، پیٹرنیول اور نیتھن لائن ایکشن میں دکھائی دیں گے لیگ کھیلنے والے پلیئرز کالی آندھی کے خلاف شیڈول باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے قبل 22 دسمبر کو دوبارہ میلبورن میں جمع ہوں گے۔