بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کی انتخابی مہم کا وقت ختم ،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی :الیکشن کمیشن

بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کی انتخابی مہم کا وقت ختم ،ضابطہ اخلاق کی ...
بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کی انتخابی مہم کا وقت ختم ،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی :الیکشن کمیشن

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کی انتخابی مہم کا وقت ختم ہو گیاہے ،پنجاب کے 12اور سندھ کے 6اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ 5دسمبر کو ہو گی اور اس کیلئے حکومت کی جانب سے سخت سیکیورٹی انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق میں کہاگیاہے کہ انتخابی مہم کا وقت ختم ہو گیاہے اس لیے میڈیا پر شتہار چلانا یا گھر گھر جا کر ووٹ مانگنا ،کانرمیٹنگز ،جلسے اور جلوس انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہو گی اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی مواد کے تھیلے ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں تیار پڑے ہیں ،ووٹر لسٹیں ،سیل شدہ بیلٹ پیپرز سمیت تمام انتخابی مواد آج پریزائیڈنگ افسران کے حوالے کیا جائے گا ۔

الیکشن کمیشن کا کہناتھا کہ کراچی سمیت سندھ کے چھ اضلاع میں پولنگ کے عمل سے متعلق شکایات 0519210819 اس نمبر پر درج کروائی جاسکتی ہیں جبکہ 0820 اور 0519205300پر فیکس بھی کی جاسکتی ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں