ایشیائی سٹاکس مارکیٹس میں مندا

ایشیائی سٹاکس مارکیٹس میں مندا

ٹوکیو (این این آئی)ایشیائی سٹاکس مارکیٹس میں جمعرات کو مندی کا رجحان رہا،سونے اور تانبے کی قیمت بھی گذشتہ پانچ سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔ٹوکیو سٹاک مارکیٹ کا مرکزی نکی 225 انڈکس 0.22 فیصد سے 43.29 پوائنٹس ڈاؤن رہا ٗ براڈر ٹاپکس انڈکس میں 0.21 فیصد کمی واقع ہوئی۔آسٹریلین شیرئز میں 0.6 فیصد،جنوبی کوریا کے کوسپی انڈکس میں ایک فیصد، شنگھائی کے کمپوزٹ انڈکس میں 0.5 فیصد کمی آئی جبکہ ہانگ کانگ،ملائیشیا اور سنگا پور کی سٹاکس مارکیٹس میں بھی مندی چھائی رہی۔ایشیاء کا ایم ایس سی آئی ایکس جاپان انڈکس بھی 0.5 فیصد ڈاؤن رہا۔

سپاٹ گولڈ(ایکس اے یو )کی فیوچر ٹریڈینگ 1,045.85ڈالر فی اونس اور لندن میٹل ایکس چینج میں تانبے کی قیمت 4,540.85 ڈالر فی ٹن رہی۔سونے کی قیمت جمعرات کو فروری 2010 کی سطح پر اور تانبے کی گذشتہ چھے سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔

مزید : کامرس