کراچی سٹاک مارکیٹ میں تیزی جاری ، مزید 2نفسیاتی حدیں بحال

کراچی سٹاک مارکیٹ میں تیزی جاری ، مزید 2نفسیاتی حدیں بحال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (اکنامک رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو بھی تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی 32400اور 32500کی نفسیاتی حدیں بھی بحال ہوگئیں ۔سرمایہ کاری مالیت میں72ارب61کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت37.40فیصد کم جبکہ50.15فیصدحصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 33289پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاؤز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،گیس،اسٹیل اور فرٹیلائزر سیکٹر میں خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے ۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس172.22پوائنٹس اضافے سے 32565.14پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر327کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے 164کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،144کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ19کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں 72 ارب ،61کروڑ22لاکھ 62ہزار228روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 69 کھرب 63کروڑ24لاکھ 52ہزار814روپے ہوگئی ۔ جمعرات کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں11کروڑ 98 لاکھ 95ہزار660شیئرز رہیں جوبدھ کے مقابلے میں 7 کروڑ16لاکھ37ہزار420 شیئرزکم ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے ہینو پاک موٹرز کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت45.55روپے اضافے سے1050.50روپے اورکولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت25.00روپے اضافے سے 1500.00روپے ہوگئی کے ایس ای 30 انڈیکس 30.35پوائنٹس اضافے سے 19109.41پوائنٹس ،کے ایم آئی انڈیکس422.60پوائنٹس اضافے سے 54191.58جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس52.97پوائنٹس اضافے سے 22788.54پر بند ہوا ۔

مزید :

کامرس -