ٹیوٹا اور پاکستان لیدر کمپیٹیٹونیس کنسورشیم میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط

ٹیوٹا اور پاکستان لیدر کمپیٹیٹونیس کنسورشیم میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط

لاہور (کامرس رپورٹر) ٹیوٹا اور پاکستان لیدر کمپیٹیٹونیس (PLCIP) کنسورشیم کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوگئے اس مفاہمتی یاداشت کا مقصد ٹیوٹا کے اساتذہ اوردیگرصنعتی لوگوں کی فنی تربیت کرنا ہے تاکہ وہ تربیت یافتہ ہو کر اپنے لیدر کے متعلقہ شعبوں میں طلباء کو جد ید فنی تربیت فراہم کر سکے جس سے صنعت اور فنی تعلیمی اداروں کے مابین تعلق مضبوط ہو گا۔ اس مفاہمتی یاداشت پر چےئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ اور پراجیکٹ ڈائریکٹر پاکستان لیدر کمپیٹیٹونیس عثمان ملک نے دستخط کئے، چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا جواد احمد قریشی، پاکستان لیدر کمپیٹیٹونیس کے عہدیداران قمر علی، محمد یونس، عابد حفیظ، انور یاسر،ٹیوٹا افسران اختر عباس بھروانہ، عبدالقیوم، مصطفی کمال پاشا، عامر حسن، عائشہ قاضی، سرفراز انور اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔مفاہمت کی یادداشت کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ ٹیوٹاگورنمنٹ انسٹی ٹیوٹا آف لیدر ٹیکنالوجی گوجرانوالہ اور قصور میں اساتذہ کو تربیت دینے کی تربیتی سہولیات فراہم کرے گی۔ ٹیوٹا (PLCIP) کنسورشیم کی مدد سے ٹرینرز کی تربیت کیلئے جینون لیدر کٹنگ ،شو آپر میکنگ(سٹیچنگ)،شو میکینگ (لاسٹنگ اور اسمبلنگ )،لید رگڈز ڈیزائن اینڈ ٹیکنالوجی ،شو اینڈ لیدر گڈز ،کیڈ کیم ٹیکنالوجی اینڈ ای لرننگ ایپلیکیشنزکے شعبوں کیلئے تربیتی مواد تیار کرے گی ۔چیئرپرسن ٹیوٹا نے کہا کہ اس معاہدے سے لیدرانڈسٹری میں کام کرنے والے تعلیمی اداروں اور صنعتی رابطوں میں مضبوط رشتہ استوار ہو گا اور یہ مزید بزنس ڈولپمنٹ سروسز مہیا کرنے والے یورپی طرز کے تربیتی اداروں کے مابین تعلق کو بڑھانے میں بھی مدد گار ثابت ہو گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس ٹرینز کی تربیتی پروگرام سے چمڑے کے مصنوعات کے شعبے کیلئے جدید ڈیزائن اینڈ ٹیکنالوجی کے بارے میں معلومات حاصل ہونگی ۔

بعد ازاں (PLCIP) کنسورشیم تربیتی کورس میں طالبعلموں کا اندارج اور جگہ کا تعین کرنے کے لئے (PLCIP) کنسورشیم کے تربیت یافتہ ٹرینر کے ساتھ اداروں میں تربیت کی نگرانی کرے گا ۔

مزید : کامرس