سید محمود غزنوی ٹیوٹا لاہور بورڈ کے صدر مقرر

سید محمود غزنوی ٹیوٹا لاہور بورڈ کے صدر مقرر

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق نائب صدر سید محمود غزنوی کو ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل اتھارٹی (ٹیوٹا) لاہور بورڈ کا صدر مقرر کردیا گیا ہے۔ سید محمود غزنوی کٹار بند روڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے صدر ہیں اور اس سے قبل لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر کے علاوہ دیگر کئی اہم عہدوں پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ سید محمود غزنوی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ ٹیوٹا لاہور بورڈ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنی بہترین صلاحتیں بروئے کار لائیں گے اور ٹیوٹا کے چیئرمین عرفان قیصر شیخ نے انہیں جو ذمہ داری سونپی ہے، اْسے احسن طریقے سے نبھاہنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں پر زور دیا جائے گا کہ وہ اپنے بچوں کو روایتی تعلیم دلوانے کے بجائے ٹیکنیکل ایجوکیشن کی طرف راغب کریں تاکہ وہ بہترین ملازمتوں اور کاروبار کے مواقع سے زیادہ بہتر فائدہ اٹھاسکیں۔

مزید : کامرس