قومی برآمدات میں سیالکوٹ کا حصہ 2 ارب ڈالر ہو گیا

قومی برآمدات میں سیالکوٹ کا حصہ 2 ارب ڈالر ہو گیا

اسلام آباد(اے پی پی)مجموعی قومی برآمدات میں صرف سیالکوٹ کی برآمدات کا حصہ 2ارب ڈالر ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس ) کے اعدادو شمار کے مطابق مجموعی ملکی برآمدات میں سیالکوٹ کا حصہ نمایاں ہے اور یہاں سے دنیا بھر میں مختلف مصنوعات کی برآمدات کی جاتی ہیں جس سے قیمتی زرمبادلہ کمایا جاتا ہے ۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ میں کھیلوں کا سامان ، آلات جراحی اور چمڑے کی منصوعات تیار و برآمد کی جاتی ہیں جن سے سالانہ دو ارب ڈالر سے زائد قیمتی زرمبادلہ کمایا جاتا ہے

جبکہ سیالکوٹ کی مقامی صنعت سے لاکھوں افراد کا روز گار بھی وابستہ ہے ۔

مزید : کامرس