ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلوگرام اضافہ

ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلوگرام اضافہ

لاہور(آن لائن) مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں دس روپے فی کلوگرام اضافہ کر دیا ہے۔ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں ایک سو بیس اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں چار سو اسی روپے اضافہ ہوگیا ہے۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز اسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں ایل پی جی کی قیمت میں پچاس ڈالر فی ٹن کے اضافے سے مارکیٹنگ کمپنیوں نے لوکل مارکیٹ میں بھی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔

ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں سردی میں اضافے سے قیمت مزید بڑھ سکتی ہے۔ دس روپے فی کلو اضافے کے ساتھ گھریلو استعمال کے سلنڈر کی قیمت می ایک سو بیس روپے جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں چار سو اسی روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ #/s#

مزید : کامرس