لیاقت آباد میں رینجرز کی کارروائی ،ایم کیو ایم کے یونٹ انچار ج سمیت تین کارکن گرفتار
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )رینجرز نے شہر قائد میں کارروائی کر کے ایم کیو ایم کے یونٹ انچار ج سمیت تین کارکنان کو گرفتار کرلیا ۔تفصیل کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں واقع سندھی ہوٹل کے قریب کارروائی کر کے ایم کیو ایم کے یونٹ انچار ج سمیت تین کارکنوں کو گرفتار کر لیا ۔گرفتار ملزما ن کو مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔