ٹریفک وارڈنز سے ناراض ٹرانسپورٹروں نے پہیہ جام کی دھمکی دے دی

ٹریفک وارڈنز سے ناراض ٹرانسپورٹروں نے پہیہ جام کی دھمکی دے دی

لاہور (اسد اقبال)جنرل بس اسٹینڈ بادامی باغ سیکٹر کے ٹر یفک وارڈنز اور ٹرانسپورٹروں کے مابین سر د جنگ اشتعال انگیز بن گئی ہے ۔ ٹرانسپورٹرز ، ملحقہ تاجر اور مکینک مبینہ کرپٹ وارڈنز کے خلاف گٹھ جو ڑ کر کے اپنے معاشی قتل کے خلاف سر اپا احتجا ج بن گئے ہیں ۔لاری اڈا میں ٹر یفک وارڈنز کے خلاف بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں جس میں انتباہ کیا گیا ہے کہ اگر ٹر یفک وارڈنز نے اپنی لالچ کو کنٹرول نہ کیا تو سر اپا احتجا ج بن جائیں گے اس حوالے سے ٹرانسپورٹروں کے اجلاس کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا کہ ٹر یفک وارڈنز کے خلاف کیا راستہ اختیار کیا جائے ’’پاکستان ‘‘سے گفتگو کر تے ہوئے لاہورٹرانسپورٹرز اینڈورکر زاتحادکے چیئرمین عرفان خان نیازی ،صدر شکیل اشرف بٹ اور جنرل سیکرٹری سید شاہد سہیل بخاری نے کہا کہ لاری اڈا سیکٹر کے ٹر یفک وارڈنز نے ٹرانسپورٹروں کا جینا محال کر رکھا ہے بلا جواز چالان اور بھتہ مانگنا ان کی عادت بن چکا ہے ، سی ٹی او کو تحریری گزارشات کرنے کے باوجود بھی داد رسی نہ ہوئی ہے ۔اگریہ سلسلہ نہ رکاتو لاہور سے نکلنے والی انٹر سٹی گاڑیوں کا پہیہ جام کر دیا جائے گا ۔ ایس پی سٹی ٹر یفک پو لیس آصف صدیق نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز نے اپنے خلاف ہو نے والے مقدمہ کی پاداش میں ٹریفک وارڈنز کے خلاف محاذ کھڑا کر دیا ہے گزشتہ دنوں ٹریفک وارڈنز کو نہ صر ف تشد د کا نشانہ بنا یا گیا بلکہ غیر اخلاقی الفاظ کا استعمال بھی کیا گیا ۔ تاہم ہم نے یہ معاملہ جلد حل کر تے ہوئے دونوں فر یقین کو سمجھایا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ بادامی باغ کے ٹرانسپورٹروں کو اگر ٹر یفک وارڈنز سے کو ئی شکایت ہے تو وہ میر ے پاس آئیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1