پاک ،برطانیہ باہمی تجارت کاحجم 150ارب سے تجاوز کر جائیگا،شاہد نذیر

پاک ،برطانیہ باہمی تجارت کاحجم 150ارب سے تجاوز کر جائیگا،شاہد نذیر

لاہور (جنرل رپورٹر) پاکستان اور برطانیہ کے درمیان باہمی تجارت کا حجم150ارب روپے سے تجاوز کر جائے گا، موجودہ حکومت کی کامیاب معاشی پالیسیوں سے ملک صنعتی ، اقتصادی اور معاشی بحران سے نکلنے میں کامیاب ہو جائے گا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) تاجر ونگ لاہور کے جنرل سیکرٹری شاہد نذیر نے وزیر اعلی پنجاب کے کامیاب دورہ برطانیہ کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن مین مسلم لیگ (ن) کی بھاری اکثریت سے فتح عوام کا موجودہ حکومت کی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے ، وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے برطانیہ میں خطاب پر روشنی ڈالتے ہو ئے کہا کہ انہو ں نے کہا کہ جس طرح موجودہ حکومت ملک میں انرجی کی پیداوار بڑھانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے اس سے نہ صرف پاکستان اور برطانیہ کے د رمیان تجارتی حجم بڑھے گا بلکہ پاکستان معیشت کے حوالے سے ایشیا کا اکنامک ٹائیگر بن کر ابھرے گا ، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے عوامی ترقیاتی منصوبوں کو دیکھ کر اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے کیونکہ ان کاموں کی وجہ سے آئندہ حکومت کاتاج بھی مسلم لیگ (ن) کے سر سجے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1