عالمی برادری دہشتگردی کے خلاف متحد ہو جائے،عثمان حمزہ

عالمی برادری دہشتگردی کے خلاف متحد ہو جائے،عثمان حمزہ

لاہور( نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف یوتھ ونگ لاہور کے صدر عثمان حمزہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو دہشت گردی کی روک تھام کے لیے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے اسکے بغیر دنیا سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ ممکن نہیں ہے ۔

جب پاکستان دہشت گردی کا شکار تھا تو عالمی برادری نے مثبت کردار ادا نہیں کیا اب جب دیگر ممالک میں دہشت گردی کا ناسور پھیل رہا ہے تو تمام ممالک سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں ۔پہلے فرانس میں دہشت گردوں نے خون کی ہولی کھیلی اب امریکہ میں یہ کھیل دہرایا گیا ہے اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ دہشت گردوں کو کوئی مذہب نہیں ہے اور وہ انسانیت کے قاتل ہیں ۔اپنے ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ اب تمام ترقی یافتہ ممالک کو پاکستان کے ساتھ ملکر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہوگا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1