ایل ڈی اے نے قصور اور شیخوپورہ میں ڈیڑھ ارب کے پراجیکٹ شروع کر دیے

ایل ڈی اے نے قصور اور شیخوپورہ میں ڈیڑھ ارب کے پراجیکٹ شروع کر دیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اقبال بھٹی )لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے حدود میں اضافے کے بعد قصور اور شیخوپورہ میں ڈیڑھ ارب روپے کے پراجیکٹ شروع کر دیئے جبکہ ننکانہ صاحب میں بھی2پراجیکٹ زیر غور ہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی حدود میں اضافے کے بعد ضلع قصور اور شیخوپورہ میں پراجیکٹ شروع کر دیئے ہیں جن میں ایک پراجیکٹ شیخوپورہ اور سرگودھا روڈ کی توسیع بھی شامل ہے اس میں75کروڑ روپے کی لاگت سے2انڈ ر پاس بھی بنائے جائیں گے جبکہ قصور میں سپورٹس کمپلیکس تعمیر کیا جا رہا ہے جس کی لاگت 73کروڑ روپے ہے اس کے علاوہ ضلع ننکانہ صاحب میں بھی 2پراجیکٹ زیر غور ہیں جن میں سے ایک ڈگر ی کالج کی توسیع اور دوسراسیوریج اور واٹر سپلائی کی فراہم زیر غور ہے اس کا ہوم ورک مکمل کر لیا گیا ہے اس کے بعد محکمہ خزانہ سے منظور ی لی جائے گی اور کام شروع کر دیا جائے گا ان منصوبوں پر بھی2ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی۔اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ اتھارٹی نے پہلے ہی یہ فیصلہ کیا ہو اہے کہ ان تینوں اضلاع میں رہائشی سکیمیں بھی بنائی جائیں گی ۔