داتا گنج بخشؒ کی تعلیمات کو مشعل راہ بنایا جائے،علامہ ریاض شاہ

داتا گنج بخشؒ کی تعلیمات کو مشعل راہ بنایا جائے،علامہ ریاض شاہ

لاہور( نمائندہ خصوصی )جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ حضرت داتا گنج بخش کی تعلیمات کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے۔سید علی ہجویری کی تعلیمات اہل حق کیلئے رہنما ہیں۔ اسلا م کے پیغام امن کو پھیلانے کیلئے داتا گنج بخش نے اہم کردار ادا کیا۔

ان کی کتاب تصوف کے دستور کی حیثیت رکھتی ہے۔سید علی ہجویری بر صغیر میں دین اسلام کے عظیم مبلغ تھے۔انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے صوفیاء کی تعلیمات اپنانا ہو نگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت داتا گنج بخش کے سالانہ عرس کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ داتا علی ہجویری نے امن و محبت اور رواداری کا پیغام دیا ۔ شہر لاہور کی عظمتیں سید علی ہجویری ؒ کے نقش قدم سے وابستہ ہیں۔ تخت لاہور کے حقیقی وارث حضر ت داتا گنج بخش ہیں۔ سید علی ہجویریؒ آسمان رو حانیت کا روشن ستارہ تھے۔انہوں نے برصغیر کو اسلام کی روشنی سے منور کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1