حکومت عوام پر مہنگائی کے بم برسا رہی ہے،میاں ایوب

حکومت عوام پر مہنگائی کے بم برسا رہی ہے،میاں ایوب

لاہور( نمائندہ خصوصی )پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ حکومت نے درآمدی اشیاء کی آڑ میں چالیس ارب کے براہ راست عوام پر ٹیکسز لگا دئیے ہیں ایسا کرنے سے غریبوں پر مہنگائی بم برسائے جا رہے ہیں۔

اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ڈھٹائی دیکھیں کہ وہ اس کے باوجود یہ بیان دے رہے ہیں کہ ان ٹیکسز کا عام آدمی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام پر آئے روز مہنگائی کے گولے برسا رہی ہے اورعوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان کا سانس لینا بھی مشکل کررہی ہے حکومت غربت کو ختم کرنے کی بجائے ڈائریکٹ غریبوں کو ہی ختم کرنے پر تلی ہوئی ہے حکومت کی پالیساں اور اس کاوجود عوام کے لئے کسی بھی عذاب سے کم نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی تھی کہ حکومت عوامی مشکلات کو کم کرنے کے لئے الیکشن کے وقت اپنے اعلان کردہ وعدے پہلے سو دنوں میں کوئی ہنگامی اقدامات کرتی لیکن اب تو حکومت کو وجود میں آئے ہوئے بھی تقریبا تین سال ہونے کو ہے لیکن عوام حکومت کے وعدوں کو دیکھ رہے ہیں کہ وہ کب پورے ہوں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1