شہداء آرمی پبلک سکول کا یوم شہادت جوش و جذبے سے منایا جائے،صاحبزادہ حامد رضا

شہداء آرمی پبلک سکول کا یوم شہادت جوش و جذبے سے منایا جائے،صاحبزادہ حامد رضا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی )سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ آرمی پبلک سکول کے شہداء کا یوم شہادت جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا۔ حکومت 16 دسمبر کو دہشتگردی کے خلاف قومی دن کے طور پر منانے کا اعلان کرے حکومت آئی ایم ایف سے وفا اور قوم سے جفا کررہی ہے۔حکمران بھارت سے دوستی اور تجارت کی باتیں چھوڑ دیں۔ دہشتگردی کی نئی لہر خطرے کی گھنٹی ہے]نئے ٹیکسوں کا نفاذ آئی ایم ایف سے قرضے کی نئی قسط کی وصولی کا شاخسانہ ہے،منی بجٹ نے عوام پر 40ارب کا بوجھ ڈال دیا ہے۔



فوج جمہوری اداروں کی کمزوری کا خمیازہ بھگت رہی ہے،ملک یا شخصیات میں سے کسی ایک کو بچانے کے فیصلے کا وقت آگیا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے المرکز الاسلامی شادباغ لاہور میں سنی اتحاد کونسل ضلع لاہو رکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں مفتی محمد حسیب قادر ی، راؤ حسیب احمد ، حاجی رانا شرافت علی قادری ، پیر سید محمد شاہ ہمدانی ، صاحبزادہ معاذ المصطفیٰ اور دیگر نے شرکت کی۔