حضرت داتا گنج بخش کا عرس اختتام پذیر ،رمضان سیالوی نے دعا کرائی

حضرت داتا گنج بخش کا عرس اختتام پذیر ،رمضان سیالوی نے دعا کرائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار خصوصی) حضرت داتا گنج بخش کا تین روزہ عرس اختتام پذیر ہو گیا۔ عرس کے آخری روز اختتامی دعا خطیب داتا دربار مولانا رمضان سیالوی نے کرائی،اختتامی روز زائرین کی بڑی تعداد نے مزار پر چادریں چڑھائیں اور دن بھر ڈھول کے ساتھ چادریں چڑھانے پر تانتا بندھا رہا اور زائرین ڈھول پر دھمال ڈالتے رہے۔عرس کی تین روز تقریبات پرامن طور پر اختتام پذیرہوئیں جس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔تیسرے اورآخری روز زائرین کی بڑی تعداد نے دربار پر حاضری دی۔


اور دربار کے احاطے میں تل دھرنے کو جگہ نہ تھی۔ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات اورگردونواح میں بھی سخت چیکنگ اورمانیٹرنگ کی جارہی تھی۔ملک کے طول وارض سے عقیدت مند اورزائرین آئے ہوئے تھے جو نذرونیاز اپنے ساتھ لاکربانٹتے رہے ۔۔