نائب صدر تھری کی سیٹ پر نذیر رحمت اور ہارون الرشید میں مقابلہ ہو گا

نائب صدر تھری کی سیٹ پر نذیر رحمت اور ہارون الرشید میں مقابلہ ہو گا
نائب صدر تھری کی سیٹ پر نذیر رحمت اور ہارون الرشید میں مقابلہ ہو گا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) امیدوار نائب صدر(3)نذیررحمت،چیف ایگز یکٹو (نذیر اسٹیٹ)ڈی ایچ اے لاہور کی معروف شخصیت ہیں ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن میں اہم ذمہ داریوں پر رہ چکے ہیں کرسچن ہونے کے باوجود کرسچن اور مسلم میں یکساں مقبول ہیں اچھا کاروبار کرنے والوں میں ان کو نمایاں مقام حاصل ہے نذیر رحمت الخدمت گروپ کے پرانے جانثار ہیں 19دسمبر کے الیکشن میں قائد الخدمت گروپ طلعت احمد میاں کی نظر انتخاب ایک دفعہ پھر نذیر رحمت پر بطور نائب صدر کے پڑی ہے نذیر رحمت 19دسمبر کے الیکشن میں فتح کے لیے ایک دفعہ پھر پُر امید ہیں

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) امیدوار نائب صدر(3)ہارون الرشید،چیف ایگز یکٹو (ہارون اسٹیٹ) ہارون الرشید ڈی ایچ اے لاہور کی معروف اور فیز9ٹاؤن میں کام کرنے والے گروپ محافظ گروپ کی ہر دلعزیز شخصیت ہیں ان کا نام صاف ستھرا کام کرنے والوں میں شمار ہوتا ہے ہارون الرشید 28دسمبر 2013ء کو ہونے والے الیکشن میں منتخب ہوئے تھے دوست احباب سے رابطوں میں رہتے ہیں دوستوں کے دکھ درد میں شامل رہتے ہیں محافظ گروپ نے ایک دفعہ پھر گزشتہ روایت کو سامنے رکھتے ہوئے ان کو 19دسمبر کا الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیا ہے محافظ گروپ پروفیشنل گروپ کی حمایت کر رہا ہے ہارون الرشید کا مقابلہ نذیر رحمت سے ہو رہا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1