حتمی فہرست جاری،صدر کے لئے چار امیدواروں کے مابین مقابلہ ہو گا

حتمی فہرست جاری،صدر کے لئے چار امیدواروں کے مابین مقابلہ ہو گا

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)الیکشن کمیٹی ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کینٹ نے 19دسمبر کو ہونے والے الیکشن کے لیے فائنل ہونے والے امیدواروں کی لسٹ جاری کر دی ،صدر کے لیے چار ،سینئر نائب صدر کے لیے دو،نائب صدر 1کے لیے تین،نائب صدت2کے لیے دو،نائب صدر3کے لیے دوامیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا ،جنرل سیکرٹری کے لیے ون ٹو ون ،جوائنٹ سیکرٹری کے لیے چار امیدوار میدان میں ہیں ،فنانس سیکرٹری کے لیے دو اور انفارمشن سیکرٹری کے لیے دو امیدوار ٹکرائیں گے۔الیکشن کمیٹی کی طرف سے جاری کی گئی حتمی فہرست کے مطابق صدر کے لیے میجر رفیق حسرت ،میجر وسیم انور چودھری،محمد سعید اعوان،میجر جاوید ضمیر کے درمیان مقابلہ ہو گا ۔سینئر نائب صدر کے لیے حاجی زاہد حسین اور ارشد علی کھوکھر بالمقابل ہوں گے ۔نائب صدر 1کے لیے شیخ الیاس،زبیر اسلم شیخ،دل نواز چودھری کے درمیا ن جوڑ پڑے گا۔نائب صدر 2کے لیے رفیق چوہا ن ، عبد الطیف چودھری آمنے سامنے ہوں گے۔نائب صدر 3کے لیے نذیر رحمت اور ہارون الرشیدکے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہو گا ۔جنرل سیکرٹری کے لیے خالد محمو چودھری اور عمر افضل باری کے درمیان ون ٹو ون جوڑ پڑے گا ۔جوائنٹ سیکرٹری کے لیے ظہیر اعوان،یحیےٰ خان،لیاقت علی،شفیق چغتائی میدان میں ہیں ۔فنانس سیکرٹری کے لیے طارق محمود بھٹی اورمون ملک کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہو گا۔سیکرٹری انفارمشن کے لیے بھی محمد آصف اور میاں محمد نواز آمنے سامنے ہوں گے،الیکشن کمیشن کی فہرست کے مطابق19دسمبر کے لیے DHAکے دو بڑے گروپوں کے درمیان مقابلہ ہو گا صدر کے لیے پروفیشنل گروپ اور الخدمت گروپ کے درمیان مقابلہ ہو گا ۔19دسمبر کو9نشستوں پر اصل مقابلہ پروفیشنل گروپ اور الخدمت گروپ کے درمیان ہی ہو گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1