منظور چودھری کی سیاست نے ڈی ایچ اے میں تہلکہ مچا دیا

منظور چودھری کی سیاست نے ڈی ایچ اے میں تہلکہ مچا دیا
منظور چودھری کی سیاست نے ڈی ایچ اے میں تہلکہ مچا دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ڈی ایچ اے کے منفرد پراپرٹی ڈیلر منظور چودھری کی سیاست نے ڈی ایچ اے میں تہلکہ مچا دیا ،امن گروپ کا صدر انصاف گروپ کا سیکرٹری کرسچن برادری کے نمائندہ ہونے کے دعویدار منظور چودھری نے جوڑ توڑ کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا ۔ ساری زندگی کی سیاست چوہان گروپ کے گرد گھومتی ہے چوہان گروپ کے چےئرمین محمد یوسف چوہان کو روحانی کاروبار ی استاد اور انصاف گروپ کے چےئرمین رفیق چوہان کو محسن سمجھنے والے منظور چودھری نے اس انداز سے سیاسی داؤ چلایا ہے کہ روحانی اور کاروباری استاد کے ساتھ ساتھ اپنے محسن رفیق چوہان کے خلاف بھی بغاوت کرتے ہوئے انصاف اور امن گروپ کی بھاگ دوڑ سنبھال لی ہے ،ڈی ایچ اے میں اس بات کا چرچا ہے کہ منظور مسیح برادری سے تعلق رکھنے والا ایک ڈیلر ہے چوہان گروپ نے انہیں28دسمبر 2013ء کا الیکشن لڑایا اب 19دسمبر کو الیکشن لڑنے کا خواب پورا نہ ہونے پر ایک فرد نے سب کو چکرا کر رکھ دیا ہے حالانکہ ان کا ایک ووٹ ہے دو گروپوں کی سیاست بھی ان کے گرد گھومتی ہے اور حمایت بھی دن کو ایک گروپ کی کرتے ہیں رات کو دوسرے گروپ سے ملاقات میں مصروف ہوتے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1