الخدمت اور پروفیشنل گروپ کی انتخابی مہم جاری،آزاد امیدواروں کی ملاقاتیں بھی شروع

الخدمت اور پروفیشنل گروپ کی انتخابی مہم جاری،آزاد امیدواروں کی ملاقاتیں بھی ...

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ڈی ایچ اے کے الیکشن ، الخدمت گروپ اور پروفیشنل گروپ کی انتخابی مہم جاری،آزاد امیدوار برائے صدر میجر جاوید ضمیر اور سعید اعوان نے بھی ملاقاتیں شروع کر دیں ،الخدمت گروپ کا Hبلاک فیز1کا راؤنڈ ،پروفیشنل گروپ Kبلاک میں ڈور ٹو ڈور مہم میں مصروف رہا ۔الخدمت گروپ کے قائد طلعت احمد میاں صدر کے امیدوار میجر وسیم انور چودھری،عمر افضل باری ،میاں نواز ،ظہیر اعوان ،رفیق چوہان ،منور حسین،شاہ بہرام اپنے سپورٹروں کے ساتھ موجود رہے ،پروفیشنل گروپ کے صدر میجر رفیق حسرت چےئرمین آصف جہانگیر امن گروپ کے رہنما مائیکل سرویا،منظور چودھری،منصور،فہد،ارشد کھوکھر،آصف ،بابر،سرفرازاحمد،خالد چودھری،ہارون رشید،یحیےٰ خان بھی k بلاک میں اپنے سپورٹروں کے ساتھ ڈور ٹو ڈور مہم میں مصروف رہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1