گاڑیوں کے پیچھے فلیکس لگانے پر پروفیشنل گروپ کا اعتراض

گاڑیوں کے پیچھے فلیکس لگانے پر پروفیشنل گروپ کا اعتراض

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)الخدمت گروپ کے امیدواران کی طرف سے گاڑیوں کے پیچھے فلیکس لگانے پر پروفیشنل گروپ کے صدر کے امیدوار میجر رفیق حسرت نے اعتراض الیکشن کمیشن کو جمع کرا دیا ،جس میں کہا گیا ہے کی الخدمت گروپ کے امیدواران الیکشن کمیٹی کی طرف سے جاری کیے گئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں ان کے خلاف نوٹس لیا جائے الیکشن کمیٹی ڈی ایچ اے نے تشہیر انتخابی مہم کا ضابطہ اخلاق ڈائریکٹر سیکرٹری DHAلاہور کو عمل درآمد کے لیے ارسال کر دیا۔ چےئرمین الیکشن کمیٹی راشد احمد خان کی طرف سے ڈائریکٹر سیکورٹی DHAکو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوارکو 102358انچ کے پوسٹر اور 4انچ کے سٹیکر لگانے کی اجازت دی گئی ہے برائے کرم پابندی کرائی جائے۔