پیرا میڈیکل سٹافایسوسی ایشن نے دوبارہ احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا

پیرا میڈیکل سٹافایسوسی ایشن نے دوبارہ احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا

لاہور( جنرل رپورٹر) پیرا میڈیکل سٹاف کا مطالبات پر عملدرآمد نہ ہونے پر دوبارہ احتجاجی تحریک کا اعلان ۔7 دسمبر کو سیکرٹریٹ کے باہر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔ لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں پھر سے ہڑتال ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے صوبائی چیئرمین محمد یوسف بلا نے ایسوسی ایشن کے اجلاس میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بار بار وعدہ خلافی کر رہی ہے۔ 23نومبر2015ء کے احتجاج کے دوران حکومتی نمائندوں نے مذاکرات کرتے ہوئے وعدہ کیا تھا کہ سات روز کے اندر پیرا میڈیکل سٹاف کے تمام مطالبات پر عملدرآمد ہو جائے گا۔ مگر یہ وعدہ بھی وفا نہ ہو سکا۔

جس کے ردعمل میں اب دوبارہ احتجاج کا سلسلہ شروع کریں گے، انہوں نے بتایا کہ 7 دسمبر کو پہلے مرحلہ میں سیکرٹریٹ کے باہردھرنا دیا جائے گا۔اس موقع پر رحمت سندھو، جاوید چوہان ، وسیم چودھری اور ارشد بٹ کہا کہ حکومت پنجاب جان بوجھ کر سرکاری ملازمین کے مسائل حل نہیں کرنا چاہتی۔ ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1