حکومت منافع بخش اداروں کی نجکاری کی بجائے کارکردگی بہتر بنائے،یوسف اعوان

حکومت منافع بخش اداروں کی نجکاری کی بجائے کارکردگی بہتر بنائے،یوسف اعوان

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی علماء ونگ پنجاب کے صدر اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ محمد یوسف اعوان نے ملک کے منافع بخش اداروں کی نجکاری کرنے کی خبروں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ان اداروں کی نجکاری کرنے کی بجائے ان کی کارکردگی کو بہتر بنائے اور ان میں کرپشن کو کنٹرول اور اقرباء پروری کو ختم کرنے کے لئے عملی اقدامات کرے ۔

نہوں نے کہا کہ نجکاری کے لئے تجویز کردہ مختلف اداروں کے ملازمین جن کو رائٹ سائزنگ کے نام پر نوکریوں سے برطرف کرنے کے انتظامات کر لئے گئے ہیں ہم ان خبروں کی بھی مذمت کرتے ہیں نجکاری کے نام پر ا س ظالمانہ اور مزدور دشمن فیصلے کو واپس لیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں پیپلز پارٹی اپنے غریب اور مزدور بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے لواحقین کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار بھی کرتی ہے منافع بخش قومی اداروں کی کسی بھی قیمت پر نجکاری نہیں ہونے دیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1