چینلز اور اخبارات پر حملے تشویشناک ہیں،پی پی انسانی حقوق ونگ

چینلز اور اخبارات پر حملے تشویشناک ہیں،پی پی انسانی حقوق ونگ

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہو ر ڈویژن کے صدر نعیم بٹ، جنر ل سیکرٹری کنیز فاطمہ اور ترجمان لاہور ڈویژن عمرحیات تبسم نے اپنے مشترکہ بیان میں لاہور میں دن نیوز کے دفتر پر دہشت گردی کے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا کہ اخبارات اور ٹی وی چینلزپر حملے تشویش ناک ہیں،مختلف اخبارات اور چینلز سے وابستہ صحافیوں اور مقامی دفاتر کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے حکومت وقت کو تمام وسائل بروئے کار لانے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اپنی ڈوبتی اناؤں کو پچانے کے لئے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیںیہی وجہ ہے کہ معصوم انسانوں کی جانوں سے کھیلنے اور ذاتی و سرکاری املاک کی تباہی کے باعث دہشت گرد میڈیا ہاؤسز پرحملے کرکے خوف کی فضا پیدا کرنا چاہتے ہیں، لیکن ماضی کی طرح و ہ اپنے اس ناپاک منصوبے میں بھی ناکام ہونگے، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنی صحافی برادری کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1