حضرت داتا گنج بخش ؒ آسمانِ تصوّفکا روشن ستارہ ہیں،جسٹس (ر) نذیر غازی

حضرت داتا گنج بخش ؒ آسمانِ تصوّفکا روشن ستارہ ہیں،جسٹس (ر) نذیر غازی

لاہور(خبر نگار خصوصی) معاشرتی ناہمواریوں کے خاتمے اور اخوت بھائی چارے کے فروغ کیلئے اولیا ء اکرام کی تعلیمات کو عام کرنے کی ضرورت ہے ،کیونکہ اولیاء اکرام کے آستانوں سے ہمیشہ امن و سلامتی کو فروغ حاصل ہوا ہے ،داتا گنج بخش علی ہجویری ؒ نے مسلمانوں کو اتحاد و یگانگت کا درس دیا اور غریب امیر کا فرق کیے بغیر انسانیت سے محبت آپ کی تعلیمات کا طرہ امتیازہے ان خیالات کا اظہار اے ٹی آئی پنجاب کے زیر اہتما م سید ہجویر ؒ سمینارسے جسٹس (ر)نذیر احمد غازی ،خواجہ جمشید امام ،سید بو علی شاہ ،محمد اکرم رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کیا ،سیمینار سے سید عزیز احمد بخاری ،حافظ سرفراز صدیق،طیب شیخ ،فیض الرسول ربانی ،فرید مصطفائی ،طالوت رحمانی نے بھی خطاب کیا ۔

مقررین نے کہا کہ حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اﷲ علیہ آسمانِ تصوّف کا روشن ستارہ ہیں ان کی تعلیمات بھٹکے ہوئے انسانوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔ ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1