حکومت تیز رفتار ی کے ساتھ ترقی کی جانب بڑھ رہی ہے،رانا بابر حسین

حکومت تیز رفتار ی کے ساتھ ترقی کی جانب بڑھ رہی ہے،رانا بابر حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے سفر پرتیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اورمشکل حالات کے باوجود منزل کی طرفرواں دواں ہیں،چیلنجز کے باوجود حکومت درست سمت جاری ہے،گزشتہ اڑھائی برس کی کاوشوں کی بدولت معیشت کے اشاریے بہتر اورزرمبادلہ کے ذخائر بڑھے ہیں۔ پاکستان اور چین کی قیادت کے باہمی رابطوں کی بدولت چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈورطے پایا ہے جس کے تحت پاکستان میں 46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کاعمل شروع ہوچکا ہے جس میں 36ارب ڈالر کی سرمایہ کاری صرفتوانائی کے شعبے میں ہے جوبلاشبہ ہمسایہ دوست ملک چین کا حکومت اور عوام پر اعتماد کا مظہر ہے. دنیا بھر کے سرمایہ کاروں نے پنجاب کا رخ کرلیا ہے ۔ انٹرنیشنل بزنس کانفرنس کا انعقاد حکومت پنجاب کا سنہر ا کارنامہ ہے ۔


،پنجاب میں ترقی کی رفتاردوسرے صوبوں سے زیادہ ہونے کا علم غیرملکی سرمایہ کاروں کوبھی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ غیرملکی سرمایہ کار کمپنیوں نے اس بین الاقوامی سیمینار میں شرکت کرکے وزیراعظم نواز شریف کی قیادت اور شفافپالیسیوں پر بھرپوراعتماد کا اظہار کیا ہے اب حکمرانوں کو بھی چاہیے کہ وہ ان کے اعتماد کی لاج رکھیں اور سرمایہ کاروں کو مکمل سکیورٹی فراہم کریں اوران کے منصوبوں کو کسی صورت سرخ فیتہ کی نظر نہ ہونے دیں گے۔تمام غیرملکی سرمایہ کار پنجاب میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔