یو ایم ٹی کا 11واں کا نو وکیشن ،1350طلبہ و طالبات کو ڈگریاں جاری

یو ایم ٹی کا 11واں کا نو وکیشن ،1350طلبہ و طالبات کو ڈگریاں جاری

لاہور (خبر نگار خصوصی) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈٹیکنالوجی کاگیارہواں سالانہ کانوکیشن جوہرٹاؤن میں منعقد ہوا جس کی صدارت گورنرپنجاب ملک محمدرفیق رجوانہ نے کی جبکہ اس موقع پروفاقی وزیربرائے پلاننگ ،فلاح وبہبوداحسن اقبال،سابق چیئرمین سینٹ محمد میاں سومرو،عابدشیروانی،یوایم ٹی گورننگ باڈی کے ممبران،افواج پاکستان کے نمائندگان ودیگرلوگ شامل تھے۔کانووکیشن میں کل 1350گریجوئیٹس میں بیچلرز،ماسٹرز،ایم ایس/ایم فل اورپی ایچ ڈی کی ڈگریاں تقسیم کی گئیں جبکہ گورنرپنجاب کی طرف سے بہترین تعلیمی کارکردگی دکھانے والے طلبہ وطالبات میں 47 میڈلزدیے گئے۔اس کے علاوہ 45 ریکٹرمیڈلز،7اسپیشل میڈلز،10غیرنصابی سرگرمیوں کے میڈلز،5غیرمعمولی تعلیمی کارکردگی کے میڈلزاور9ڈاکٹراے کیوخان ایوارڈزبھی دیے گئے جس میں کیش پرائزالگ سے شامل ہیں۔یوایم ٹی کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جوکہ 300صفحات پرمشتمل تھی کوپڑھے بغیرریکٹرڈاکٹرحسن صہیب مرادنے مختصراََ روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ علم وعمل کاجوسفر1991میں شروع ہواتھا وہ آج حقیقت بن کردنیامیں جگمگارہاہے۔انہوں نے کہا کہ یوایم ٹی کی وجہ شہرت کوالٹی ایجوکیشن اورریسرچ ہے ۔ڈاکٹرحسن نے یوایم ٹی میں تعلیم،اکنامکس،بزنس،اسلامک بینکنگ اورانجنیئرنگ پرمنعقدہونے والی کامیاب کانفرنسوں کے انعقاد کے ساتھ ساتھ یوایم ٹی کے پروفیسرفاران اویس بٹ کوپہلے US Patentبننے کابھی ذکرکیا۔وفاقی وزیربرائے پلاننگ ،فلاح وبہبوداحسن اقبال نے کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لیے اعزازکی بات ہے کہ وہ یوایم ٹی میں اس قت موجودہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہرخواب کی تعبیرکے لیے بہت زرخیزمٹی ہے،مثبت سوچ کے ساتھ بڑے سے بڑی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ امن وامان کے ساتھ ساتھ ملک کی معیشت سنبھلی ہے،لوڈشیڈنگ 2013کی نسبت کم ہوئی ہے جبکہ 2018میں دس ہزارمیگاواٹ مزید بجلی پیداہوجائے کی جس سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔گورنرپنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوایم ٹی نے اعلیٰ تعلیم وریسرچ کی بدولت ملک کا نام روشن کردیاہے۔ ڈاکٹرحسن صہیب مرادایک وژینری شخصیت ہیں ،پاکستانی بچوں میں بے پناہ صلاحیتیں موجودہیں ۔انہوں نے طلبہ وطالبات پرزوردیتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کوآگے لے جانے کے لیے اپنا کرداراداکریں ۔ بعدازاں گورنرنے ڈگریزاورمیڈلز تقسیم کیے۔سالانہ کانوکیشن سے امریکی قونصلیٹ جنرل زچرے ہرکن رائیڈرنے بھی اظہارخیال کیا اورطلبہ وطالبات کوڈگریاں اورمیڈلزحاصل کرنے پرمبارکباد دی اورکہا کہ امریکہ پاکستان میں تعلیم کے شعبہ میں بھرپورسرمایہ کارکررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جوطلبہ امریکہ میں تعلیم حاصل کرنا چاہیں ہم ان کی بھرپورمددکریں گے اورسکالرشپس بھی دیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4