پرائیویٹ سکولوں کے مالکان کی ای ڈی او کے ساتھ ملاقات

پرائیویٹ سکولوں کے مالکان کی ای ڈی او کے ساتھ ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ادیب جاودانی کی قیادت میں پرائیویٹ سکولوں کے مالکان نے لاہور کے ای ڈی او ایجوکیشن پرویز اختر سے ملاقات کی۔وفد میں تنظیم کے اہم رہنما چوہدری واحد احمد، عبدالکریم، جاوید انجم اور ملک خالد بھی شامل تھے۔ ادیب جاودانی نے ای ڈی او ایجوکیشن پرویز اختر سے کہا کہ آپ نے 21نومبر کو کانسٹی ٹیوشن آف کمیٹی فار رجسٹریشن کے عنوان سے پرائیویٹ سکولوں کو جو لیٹر بھیجا ہے اس لیٹر سے پرائیویٹ سکولوں کے مالکان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اس لیٹر کے مطابق ہر پرائیویٹ سکول 2015-16کے لئے وہی فیس لینے کا پابند ہو گا جو وہ 2014-15ء میں لے رہا تھا اور اگر اس نے 2016-17ء کے لئے فیس میں اضافہ کرنا ہے تو وہ ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی کو 3ماہ پہلے لکھے گا کہ میں فیسوں میں اخراجات پورے کرنے کے لئے اضافہ کر رہا ہوں اور اسے فیس بڑھانے کے لئے ہر صورت ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی سے اجازت لینی ہو گی۔ ای ڈی او ایجوکیشن پرویز اختر نے ادیب جاودانی اور ان کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کم رقبہ والے نجی سکولوں کو سیل کرنے کا ہمارا کوئی پروگرام نہیں ہے نئے پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن کے لئے جگہ کا تعین کیا ہے پرانے رجسٹرڈ سکولوں کے لئے ضروری نہیں ہے کہ وہ اپنے سکولز 15-10اور 20مرلے پر بنائیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے والدین کی شکایات پر 58ایلیٹ سکولوں کو شو کاز نوٹسز بھجوائے تھے۔ آپ اعلیٰ افسران سے مطالبہ کریں کہ وہ پرانی کمیٹیوں کو بحال کریں آپ کا یہ مطالبہ میں اعلیٰ حکام تک پہنچاؤں گا۔