جنرل ہسپتال کی تاریخ میں پہلی خاتون ڈاکٹر پروفیسر آف ریڈیالوجی تعینات

جنرل ہسپتال کی تاریخ میں پہلی خاتون ڈاکٹر پروفیسر آف ریڈیالوجی تعینات

لاہور( جنرل رپورٹر) پنجاب پبلک سروس کمیشن سے منتخب ہونے والی ڈاکٹر صائمہ امیر نے پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ ،لاہور جنرل ہسپتال و امیر الدین میڈیکل کالج میں پروفیسر آف ریڈیالوجی کے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ جس کے ساتھ ہی وہ ادارے کی تاریخ میں بطور پروفیسر آف ریڈیالوجی فرائض ادا کرنے والی پہلی خاتون بھی بن گئی ہیں۔

اس سلسلے میں پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ ریڈیالوجی کا شعبہ کسی بھی ہسپتال کے لئے بڑا اہم ہوتا ہے۔قوی توقع کی جاتی ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر صائمہ امیر کے آنے سے لاہور جنرل ہسپتال کے شعبہ ریڈیالوجی کی کارکردگی میں کہیں زیادہ بہتری آ ئے گی۔ مریضوں کے علاج معالجہ کی تشخیص اور ان کو ہر ممکنہ علاج کی سہولیات کی فراہمی میں بھی جدت آئے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4