حکومت نام نہاد منصوبوں پر پیسہ لگانے کی بجائے صحت و تعلیم کی سہولیات دے،ثمینہ گھرکی

حکومت نام نہاد منصوبوں پر پیسہ لگانے کی بجائے صحت و تعلیم کی سہولیات ...

لاہور(لیڈی رپورٹر) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں خناق کی وجہ سے چار بچوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اسی لئے ہم حکومت سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ نا م نہا د منصوبو ں پر قوم کا اربو ں روپیہ پا نی کی طرح بہانے کی بجائے عوام کو صحت و تعلیم کی بنیادی سہولتیں مہیا کرے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو حکومت کے غیر ضروری منصوبوں سے کوئی بھی فائد ہ نہیں ہوا بچوں کی ہلاکت حکومت کی نا اہلی اور گڈ گو رننس کے دعوں کا پول کھولتی ہے حکمرانو ں کو عوام کی نہیں بلکہ اپنے اقتدار کی فکر ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ حکومت کو عوام کی مشکلات اور مسائل کو حل کرنے میں کو ئی دلچسپی نہیں ۔ لاہور سمیت صوبے کی عوام ان حکمرانو ں کی پالیسوں سے عاجز آ چکے ہیں حکومت نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے ۔

۔ انہو ں نے کہا کہ سات سال سے زائد صوبے میں (ن) لیگ کی حکومت ہے اگر یہ پلاننگ کے ساتھ منصوبہ بندی کر تے تو آج عوام کے مسائل حل ہو چکے ہو تے لیکن حکمرانو ں کی ترجیح میں عوام نہیں بلکہ بڑے بڑے نام نہاد منصوبے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4