آئی ایس ایف فیصل آباد کے صدور کی عمیر شوکت کے ساتھ ملاقات

آئی ایس ایف فیصل آباد کے صدور کی عمیر شوکت کے ساتھ ملاقات

لاہور( نمائندہ خصوصی )انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کے جنرل سیکرٹری عمیر شوکت سے آئی ایس ایف فیصل آباد ڈویژن کے صدور نے ملاقات کی ہے جن میں ڈسٹرکٹ فیصل آباد کے صدر عزیر سلیم ،ٹوبہ ٹیک سنگھ کے صدر بلال گجر، جھنگ کے صدر سید ابوزر، چینوٹ کے صدر صفدر ہرل شامل تھے، جس میں ڈویژن کے تنظیمی معاملات کا جائزہ لیا گیا۔جس میں عمیر شوکت نے کہا آئی ایس ایف کے نوجوان پی ٹی آئی میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں اور یہی نوجوان طالب علم اس ملک کا مستقبل ہیں اور انہی نوجوانوں سے مل کر نئے پاکستان کی بنیاد رکھی جائے گی۔

مزید عمیر شوکت نے کہا ہے کہ اب گھر گھر عمران خان کا پیغام پہنچے گا اور اگلی حکومت پی ٹی آئی کی ہو گی اور کرپٹ مافیا کا سورج ہمیشہ کے لیے غروب ہو جائے گا، انشاء اﷲ یہی نوجوان عمران خان کے ساتھ مل کر نیا پاکستان بنائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4