مولانا عبدالمجید ندیم شاہ کا خلا مدتوں پر نہیں ہو گا،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

مولانا عبدالمجید ندیم شاہ کا خلا مدتوں پر نہیں ہو گا،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

لاہور( نمائندہ خصوصی ) خطیب العصر حضرت مولانا سید عبدالمجید ندیم شاہ صاحبؒ کی رحلت سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پر نہیں ہوسکے گا۔ ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی راہنماؤں مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق سکندر، پیرطریقت حافظ ناصرالدین خاکوانی، مولانا صاحبزادہ عزیز احمد، مولانا عزیزالرحمن جالندھری، مولانا اﷲ وسایا اور مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی ،مولانا عزیزالرحمن ثانی،نے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا سید عبدالمجید ندیم شاہ صاحب پوری دنیا میں دین اسلام کی دعوت، عقیدۂ ختم نبوت کی ترجمانی کی ۔

، عظمت اصحاب واہل بیت رسول، اور دینی اقدار کے تحفظ کی صدائیں لگاتے رہے۔ان کی تبلیغی سرگرمیوں کا آغاز تنظیم اہل سنت پاکستان کے اسٹیج سے ہوا۔ بعدازاں مجلس تحفظ حقوق اہل سنت کے جنرل سیکرٹری کی حیثیت سے اہل السنت کے حقوق کی جنگ لڑتے رہے۔ انہوں نے ملتان کو خیرباد کہہ کر راولپنڈی گلزار قائد کے علاقہ میں ڈیرہ لگایا۔ جہاں اپنے علمی وادبی، خطابتی ذوق کو پروان چڑھانے کے لئے دورۂ تفسیر قرآن حکیم بھی پڑھایا۔آپ ایک عرصہ سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی مرکزی شوریٰ کے ممبر چلے آرہے تھے۔ امسال ۲۹،۳۰؍نومبر کو چناب نگر میں منعقد ہونے والی ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کی اور خطاب بھی فرمایا۔ نیز ۳۰؍نومبر کو مرکزی شوریٰ کے اجلاس میں بھی شرکت فرمائی اور اپنے مفید مشوروں سے سرفراز فرمایا۔ عقیدۂ ختم نبوت کی حفاظت کے لئے ان کی خدمات رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی۔ زندگی کے آخری سالوں میں سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت اور جمعیت علماء اسلام سے وابستہ ہوگئے۔ اﷲ پاک ان کی حسنات کو قبول فرمائیں اور سیآت سے درگذر فرماکر کروٹ کروٹ جنت الفردوس نصیب فرمائیں۔ آمین!

مزید : میٹروپولیٹن 4