اشیاء ضروریہ پر نئے ٹیکس عوام کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے،افتخار احمد بھٹی

اشیاء ضروریہ پر نئے ٹیکس عوام کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے،افتخار احمد بھٹی

مانگا منڈی(نمائندہ خصوصی) مثالی گاؤں شامکی بھٹیاں میں سابق چیئرمین بابا محمد شفیع مرحوم کے ڈیرے پر تحریک انصاف کے رہنماؤں ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں افتخار احمد بھٹی ،محمد اشرف بھٹی کریانہ سٹور والے،عبدالغفار بھٹی کے علاوہ تحریک انصاف کے سینئر رہنما حاجی محمد یعقوب بھٹی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ موجودہ حکمران نے مرکزی الیکشن 2013میں جو عوام سے وعدے کیے تھے وہ ابھی تک ایک بھی پورا نہیں کیا ۔ حاجی یعقوب بھٹی نے کہا کہ غریب عوام کو ریلیف دینے کے دعویداروں نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ مالی سال کے وسط میں ضرورت کی سینکڑوں اشیاء پر نئے ٹیکس عائد کرنیکا فیصلہ سراسر ظلم و زیادتی ہے

موجودہ حکومت کو ناکام بنانے میں سب سے زیادہ اہم کردار وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار کا ہے جنہوں نے عالمی طاقتوں کے اشاروں پر مالیاتی فیصلے کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔انہوں نے مشترکہ بیان میں نئے ٹیکس کے نفاد کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے 40ارب روپے کا ٹیکس جون سے قبل نیا بجٹ ہے بلکہ نیا ٹیکس عام آدمی کا گلا گھونٹے کے متراوف ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4