وفاق المدارس کا اعلیٰ سطحی اجلاس،دینی مدارس کنونشن کے انتظامات کا جائزہ لیا

وفاق المدارس کا اعلیٰ سطحی اجلاس،دینی مدارس کنونشن کے انتظامات کا جائزہ لیا

لاہور( نمائندہ خصوصی )وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اہتمام 6 دسمبر کو جامعہ اشرفیہ لاہور میں صبح نو بجے ہونے والے استحکام دینی مدارس کنونشن کے انتظامات اور دیگر امور کے بارے میں وفاق المدارس کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس جامعہ اشرفیہ لاہور کے نائب مہتمم اور وفاق المدارس العربیہ کے مرکزی راہنماء مولانا حافظ فضل الرحیم کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مولانا قاضی عبدالرشید، حافظ اسعد عبید، مولانا مفتی محمد خرم یوسف، مولانا جواد قاسمی، مولانا طاہر عالم، مولانا طیب خان، مولانا فہیم الحسن تھانوی اور مولانا مجیب الرحمن انقلابی سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس میں استحکام دینی مدارس کنونشن کے انتظامات اور ملکی صورت حال پر تفصیلی غور و خوض کرتے ہوئے مولاناحافظ فضل الرحیم نے کہا کہ دینی مدارس اور علماء کرام آئین و قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے دین کی اشاعت، ملک میں قیام امن، وطن عزیز کے تحفظ و سالمیت اور ترقی و استحکام کیلئے شب و روز سرگرم عمل ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4