حکومتی ٹیم توانائی بحران پر قابو پانے کی اہل نہیں،عابد صدیقی

حکومتی ٹیم توانائی بحران پر قابو پانے کی اہل نہیں،عابد صدیقی

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے حالیہ بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کی موجودہ ٹیم انرجی بحران پر قابو پانے کی اہل نہیں اور نہ ہی میاں برادران کے پاس کوئی پالیسی ہے جس سے اس آفریت کو ختم کیا جا سکے۔ حکمرانوں نے عوام کو زبانی جمع خرچ میں الجھا رکھا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ترجیحات درست نہیں۔ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے ٹھوس حکمت عملی کی ضرورت ہے جبکہ پونے تین سالوں کے دوران حکومت کہیں بھی یکسو نظر نہیں آئی یہ ہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ( ن) کی مقبولیت ختم ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) کے پاس حالات کو درست کرنے کی مکمل اہلیت نہیں عوام لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کے ستائے ہوئے ہیں انہیں اس عذاب سے نجات دلانا ہو گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4