بجلی ،گیس کے نرخوں میں اضافہ سے عوام خودکشیوں پر مجبور ہیں،کامران سیف

بجلی ،گیس کے نرخوں میں اضافہ سے عوام خودکشیوں پر مجبور ہیں،کامران سیف

لاہور(پ ر) مسلم لیگ (ق)لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے دباؤ پر بجلی، گیس نرخوں میں اضافہ سے جہاں معیشت ڈانواں ڈول ہوچکی ہے وہاں غریب طبقہ خودکشیوں پر محبور ہے۔ظالم حکمرانوں نے 40ارب روپے کا منی بجٹ پیش کرکے عوام کو پریشانی میں مبتلا کردیا ۔

اور مہنگائی کے بے رحم ہاتھوں پر لاوارث چھوڑ دیا ہے ۔ پوری قوم حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث تنگ آچکی ہے ۔ لوگ بجلی کے بھاری بل ادا کرنے سے قاصر ہیں،حکمران کالا باغ ڈیم کی بجائے میٹرو بس جیسے بے کار منصوبے بنا کر اربوں روپے کی کمیشن ہڑپ کرچکے ہیں ۔میاں کامران سیف نے کہا کہ حکمرانوں کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کے لیے خوش نما اعلانا ت اور بلند و بانگ دعوؤں کے باوجود گزشتہ تین سالوں میں مہنگائی میں پانچ سو فیصد اضافہ ہوا۔حکمرانوں نے اپنی نااہلیوں کی پردہ پوشی کیلئے گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کے منہ سے نوالہ چھیننے کی کوشش کی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4